سیزفائر کے مطالبے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو برطرف

لاہور(ویب ڈیسک۔یہ پاکستان)برطانیہ میں حکمران کنزریوٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کو سیزفائر کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے کابینہ سے نکال دیا۔الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ سیکریٹری برائے سائنس، انوویشن اور ٹیکنالوجی کے معاون پال بریسٹو نے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کو گزشتہ ہفتے خط لکھا تھا اور تنازع پر مؤقف میں تبدیلی اور ’مستقل‘ جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا تھا۔ایک بیان میں ڈاؤننگ سٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پال بریسٹو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ان تبصروں کے جواب میں کیا گیا ہے جنہیں ’اجتماعی ذمہ داری کے اصولوں کے مطابق نہیں‘ سمجھا جاتا۔انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ مجھے یہ جاب چھوڑنے پر افسوس ہے، لیکن اب میں ایک ایسے مسئلے کے بارے میں کھل کر بات کر سکتا ہوں جس کے بارے میں میرے بہت سے حلقے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں