مودی ڈرپوک اور بےشرم آدمی ہے:ستیہ پال ملک
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرکہتے ہیں نریندر مودی میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں،اسے ناکامی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے
لاہور:(کشمیر ڈیسک۔یہ پاکستان)بھارتی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر مودی پورے بھارت کو بے وقوف بنا رہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ، سیکیورٹی میں ناکامی پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، مودی ہو یا امیت شاہ انہیں کشمیر کے معروضی حقائق کا کوئی علم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ریویو میٹنگ گپ شپ اور لنچ کے لیے ہوتی ہیں۔ مودی حکومت نااہلوں پر مشتمل ہے، یہ ان کا نصیب ہے جو یہ ملک چلا رہے ہیں۔
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے مطابق شک کی بنیاد پر کشمیریوں کے گھر گرانا غلط ہے، مودی سرکار ہندو مسلم تقسیم برقرار رکھنا چاہتی ہے اور موقع ملنے پر اسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔






