پہلگام میں ہلاکتیں۔۔۔مودی سعودی دورہ منسوخ کرکے بھارت واپس پہنچ گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےاظہاریکجہتی ’’کشمیر سے انتہائی پریشان کن خبر ملی ہے۔ امریکہ مضبوطی سے دہشتگردی کے خلاف (جنگ میں) انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
سری نگر (یہ پاکستان) انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں ستائیس سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد انڈین وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی سعودی عرب کے دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر سے انتہائی پریشان کن خبر ملی ہے۔ امریکہ مضبوطی سے دہشتگردی کے خلاف (جنگ میں) انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے۔
بدھ کے روز انڈیا واپس پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم مودی نے دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ہی ایک سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول، سیکرٹی خارجہ وکرم مصری اور دیگر موجود تھے۔
خیال رہے کہ انڈین وزیرِ اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود تھے جب منگل کے روز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے دو درجن سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس واقعے کے بعد وزیرِ اعظم مودی اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کیے بغیر انڈیا لوٹ آئے۔ پہلے طے شدہ شیڈول کے مطابق، وزیرِ اعظم مودی کو بدھ کی رات واپس آنا تھا۔
اس سے قبل وزیراعظم نریند مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انھوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور یہ اور بھی مضبوط ہو گا۔‘
‘






