لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر چکا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شدید گرمی میں بھی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور بجلی کی پیداوار 19 ہزار 81 میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 6 ہزار 95 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 657 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 565 میگاواٹ ہے، اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 206 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے 198، بگاس سے 141 اور نیوکلیئر پاور پلانٹس 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ادھر لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا، لیسکو کا عملہ جون میں ریکوری کرنے میں مصروف ہے جبکہ صارفین خوار ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں روزانہ درجنوں ٹرانسفارمر جل رہے ہیں اور ٹرانسفارمر جلنے کے بعد 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی بحالی نہیں ہوتی۔شدید گرمی میں لیسکو کی بجلی کی طلب 3500 میگاواٹ سے زائد ہے اور این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 100 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

Tailors wait for customers at a workshop in the ‘Old City’ sector of Lahore. Parts of Pakistan are reportedly suffering 12-20-hours of electricity load shedding (power outages) per day. Many industries are suffering as a result of not being ale to use production machinery during load shedding and are unable meet deadlines for manufacture and delivery of goods.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں