بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، پیپلز پارٹی کا تحفظات کا اظہار
بجٹ پر بہت تحفظات ہیں:بلاول بھٹو زرداری
حکومت نے اعتماد میں لیا نہ ہی وعدے پورے کر رہی ہے تو کیا ہم احتجاج کریں؟پیپلز پارٹی نے تحفظات بیان کر دئیے

کراچی (ویب ڈیسک)ایک جانب حکومت وفاق میں پیپلز پارٹی کو شامل کرنے لئے متحرک ہو گئی ہے تو دوسری جانب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے بجٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن شرائط پر شہباز حکومت کی حمایت کی ان پر ابھی تک عمل درآمد کے منتظر ہیں۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، کیا یہ حکومت چاہتی ہے ہم احتجاج کریں؟، وفاقی حکومت کے رویے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، حیرت انگیز بات ہے حکومت نے جن باتوں کا معاہدہ کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا۔
Load/Hide Comments






