جنید خان کی ’مہاراج‘ ریلیز ۔۔۔
فلم مذہب کے زیر اثر بنے ہوئے سماج کے گرد گھومتی ہے
کراچی (شوبز ڈیسک )فلم ’مہاراج‘ کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا بھی تھا اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی گئی ہے، فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔
تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری ابتدائی تبصروں میں فلمی شائقین جنید خان کی اداکاری کو بہت پسند کررہے ہیں۔
فلم ’مہاراج‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔
پوری فلم میں جنید خان جو عامر خان کے صاحبزادے ہیں، نے شائقین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھا ہے۔بلاشبہ جنید خان بالی وڈ میں بہترین اضافہ ہیں۔







