ارباز خان نے شوری خان نے نکاح کر لیا۔۔۔۔

خان فیملی کے اداکار،پروڈیوسرسپوت پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے 7 سال بعد دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی:(شوبز ڈیسک)ارباز خان نے انسٹاگرام پر شریک حیات شوریٰ خان کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے اپنے مختصر کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے اور ان کی شریک حیات شوریٰ خان نے آج سے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان نے ممبئی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 24 دسمبر کو شادی کی۔
شادی کی تقریب ارباز خان کی بہن ارپیتا خان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت بولی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی۔شادی کی تقریب میں ارباز خان کے اکلوتے جواں سالہ بیٹے نے بھی شرکت کی جب کہ سلمان خان، سہیل خان، سنجے کپور، روینہ ٹنڈن اور فرح خان سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شادی میں شریک ہوئیں۔
ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان بولی وڈ کی معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں، وہ خصوصی طور پر روینہ ٹنڈن کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں۔
ارباز خان کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی انہوں نے اداکارہ ملائیکا اروڑا سے کی تھی جو 7 سال قبل طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ارباز خان اور ملائیکا ارڑو نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں کا ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے۔ان کی طلاق پر نہ صرف بولی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے۔دونوں کی جوڑی کو بولی وڈ کی رومانوی جوڑی بھی تصور کیا جاتا تھا، تاہم ان کی طلاق نے سب کو حیران کردیا۔
بعد ازاں طلاق ہوجانے کے باوجود دونوں کو کچھ عرصے تک ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کرتے دیکھا گیا، جس وجہ سے شائقین خیال کرنے لگے کہ شاید دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے ہوجائیں گے۔تاہم ایسا نہیں ہوا اور اب دونوں نے اپنے نئے نئے ساتھی تلاش کرلیے۔ ملائیکا اروڑا نے خود سے 11 برس کم عمر اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے ہیں اور خبریں ہیں کہ دونوں جلد شادی بھی کرلیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں