غزہ کے ہسپتالوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے، جوبائیڈن
ویب ڈیسک۔یہ پاکستان:امریکی صدر جو بائیڈن نے الشفا ہسپتال میں مریضوں کی اموات کی اطلاعات کے پیش نظر کہا ہے کہ ہسپتالوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
جوبائیڈن نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید اور توقع ہے کہ ہسپتالوں پر اثرانداز ہونے والی کارروائیاں کم سے کم ہوں گی اور ہم اسرائیلیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے جھڑپوں میں توقف کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قطریوں کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے، لہذا میں کسی حد تک پر امید ہوں لیکن ہسپتالوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

Load/Hide Comments






