فلسطین کے حق میں مظاہروں کے لئے آواز کیوں اٹھائی۔۔؟برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو برطرف کردیا۔

ویب ڈیسک:خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سویلا بریورمین نے گزشتہ ہفتے ایک مضمون میں فلسطین کی حمایت میں منعقد کیے جانے والے مارچ سے نمٹنے کے طریقہ کار پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سویلا بریورمین کی برطرفی کے لیے اپوزیشن کے قانون سازوں اور حکمرانی کرنے والی کنزرویٹو پارٹی کے اراکین کی جانب سے تنقید کے بعد رشی سوناک، وزیر داخلہ کے خلاف ہو گئے اور انہیں وزارت چھوڑنے کی ہدایت کی، جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔
اپنی برطرفی کے بعد سویلا بریورمین نے کہا کہ وزیر داخلہ کے طور پر خدمات انجام دینا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پر میں مزید کچھ کہوں گی۔سویلا بریورمین نے پچھلے ہفتے ایک مضمون میں رشی سوناک کے مؤقف کی تردید کی تھی جس میں پولیس پر مظاہروں کے دوران ’دوہرا معیار‘ اپنانے کا الزام لگایا گیا تھا، حزب اختلاف لیبر پارٹی نے کہا کہ یہ وہ دلیل تھی جس نے ہفتے کو فلسطینیوں کی حمایت میں ہوئے مظاہرے میں کشیدگی کو ہوا دی۔
بعد ازاں 140 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا جب انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی، جنہوں نے پولیس کو فلسطین کی حمایت کرنے والے 3 لاکھ مظاہرین سے دور رکھنے کی کوشش کی۔رشی سوناک متوقع طور پر اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے اور اتحادیوں کو شامل کرنے کے لیے 6 ایسے وزرا کو ہٹائیں گے جن کے بارے میں ان کے ڈاؤننگ اسٹریٹ آفس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے محکموں میں اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا رہے ہیں جیسی وہ چاہتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں