محسن نقوی کا آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک :(یہ پاکستان)سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستا کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی آزاد حیثیت سے ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ ڈان نیوز کی خبر کے مطابق اس پیش رفت کی تصدیق محسن نقوی کے قریبی ذرائع نے کی ہے۔ قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کسی بھی جماعت کے امیدوار نہیں ہوں گے، وہ آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد محسن نقوی کو وفاق میں اہم ترین وزارت ملنے کا امکان ہے جب کہ وہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔
Load/Hide Comments






