رام مندر کی خوشیاں منانا مہنگا پڑ گیا۔۔۔
کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں کونہ صرف ملازمتوں سے نکال باہر کیا بلکہ اسی رات انہیں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔
کویت:(ویب ڈیسک۔یہ پاکستان)کویت نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر 9 بھارتی شہریوں کو ملازمتوں سے برطرف کرکے اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے بابری مسجد کو شہید کرکے اس کی جگہ بائیس جنوری کو رام مندر کا افتتاح کیا، بابری مسجد کی شہادت اور رام مندر کے افتتاح پر ہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا۔
کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں 9 بھارتی شہریوں نے رام مندر کے افتتاح پر مٹھائیاں تقسیم کیں، کویتی حکام نے کارروائی کرکے ان بھارتی شہریوں کو صرف ملازمتوں سے برخاست نہیں کیا بلکہ اسی رات انہیں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔
ماضی میں بھی کویت نے بھارتی شہریوں کو اسلام مخالف کارروائیوں کی وجہ سے مختلف سزائیں دیں اور انھیں ملک بدر بھی کیا ہے۔






