تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔: مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ عدلیہ پر حملے ہوں تو ہم چپ نہیں بیٹھ سکتے۔
اسلام آباد: (یہ پاکستان)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرعدلیہ مخالف مہم کی تحقیقات قانون کے مطابق ہوئی اور ایف آئی اے قانون کے مطابق کام کر رہا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ عدلیہ کے خلاف مہم کے خلاف جے آئی ٹی بنائی گئی، 100 کے قریب انکوائریز ہوچکی ہیں، ہم آئین اورعدالتوں کا احترام کرتے ہیں، اب تک کی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی، تنقید کو تہذیب کے دائرے میں رکھیں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بہتان تراشی اور تذلیل سے اجتناب کرنا چاہئے، جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، کسی کو نوٹس دینا متعلقہ اداروں کا اختیار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں