صنم جاوید ۔۔۔ضمانت منظور

پی ٹی آئی کارکن پرعوام کودنگے فساداور جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت منظور کرلی
لاہور: (یہ پاکستان) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔
 واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں