اسٹوڈنٹس کے لئے الیکٹرک بائیکس۔۔۔۔

حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 10ہزار طلبہ کو بلاسود، آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔

ویب ڈیسک:ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام کرتے ہوئے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا۔
اقدام کے تحت پنجاب بھرمیں طلبہ و طالبات کو بلاسود آسان شرائط پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، پہلے مرحلے میں بینک آف پنجاب کے تعاون سے 10ہزار طلبہ و طالبات کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں طلبہ و طالبات کو الیکٹر ک بائیکس دینے کے پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پر کہا پاکستانی طلبہ کا مستقبل روشن ہے انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں