ڈرائیونگ سینٹرز فعال ۔۔۔شکایت کی صورت میں سخت ایکشن ہوگا

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے 8 سینٹرز فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

ویب ڈیسک:ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں واقع خدمت مرکز کے دورے کے دوران شہریوں نے کار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں تاخیر کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو شکایات کیں۔جس کے نتیجے میں شکایات پرفوری نوٹس لیتے ہوئے محسن نقوی نے آج سے قذافی اسٹیڈیم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے 8 سینٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے آئی جی پنجاب کو اس ضمن میں فوری ہدایات دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں