گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتےہیں:سعید غنی
حلقہ پی ایس105 اور این اے237 ،سے 1988 سے جو بھی جیتا ہے وہ وزیر بنا، حلقے کی حالت سے نہیں لگتا کہ یہ وزیروں کا حلقہ ہے
پیپلزپارٹی سینٹرل کےتحت پی ایس105 اور این اے237 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 سے اس نشست پر پیپلزپارٹی کھبی نہیں جیتی، 2017 کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار پیپلزپارٹی جیتی۔ان کا کہنا تھا کہ 1988 سے اس حلقے سے جو بھی جیتا ہے وہ وزیر بنا، حلقے کی حالت سے نہیں لگتا تھا کہ یہ وزیروں کا حلقہ ہے، 2018 میں میڈیا نے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دکھائی میں کہا 5 سال بعد آکر یہ حلقہ دیکھیں، دعوی کرسکتا ہوں کہ 80 فیصد تک اس حلقے کے مسائل حل کیے۔
سعید غنی نے کہا کہ گردنوں سے سریا نکالنا مجھے آتا ہے، بدمعاشی اور غنڈہ گردی ختم کرو، غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ میں سعید غنی کے علاوہ وقارمہدی، فرحان غنی اور دیگر نے شرکت کی۔سعید غنی نے کہا مخالفین کو بتانا چاہتے ہیں گردنوں سے سریا نکالنا آتا ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔






