الیکشن جیتنے کی پوری کوشش کروں گی:خواجہ سرا نایاب علی

اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے کا عزم
آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اسلام آباد کی خواجہ سرا بھی میدان میں آگئی۔ذرائع کے مطابق خواجہ سرا نایاب علی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اور این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے 11 لاکھ ووٹرز میں سے 5 لاکھ خواتین ہیں، میں خواتین اورکچی آبادیوں کے حقوق کے لیے کام کروں گی۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ، خواجہ سرا ثوبیا خان نے صوبائی اسمبلی پی کے 81 سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں