مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیان انتخابی اتحاد ہوگا یا نہیں۔۔۔؟
دونوں جماعتوں نے انکار نہیں کیا،سیٹ ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے
لاہور(پولیٹیکل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان انتخابی اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کو لسٹوں پر نظر ثانی کا پیغام بھجوا دیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ آئی پی پی اپنی فراہم کردہ لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی قیادت کو تاحال انکار نہیں کیا، جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے آئی پی پی کی قیادت کو لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تاہم نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع آئی پی پی کے مطابق اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی تو تمام نشستوں پر کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments






