کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کر دیا گیا

لاہور: ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن نے اسکواڈ کے ہمراہ کارروائیاں شروع کی، اوور لوڈ نگ کرنے پر 22 گاڑیوں سے سامان اتروا کر گاڑیاں بند کر کے چالان بھی جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ معروف ٹرانسپورٹ سروس کو زائد کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔
ڈی سی لاہور کے مطابق ٹرمینل پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر ٹک شاپ کو بھی سیل کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کا خصوصی اسکواڈ شہر بھر میں ٹرانسپورٹرز پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں