ہمارے بارے میں

’’یہ پاکستان‘‘ ایک نیوز ویب سائٹ ہے،جسے بنانے کا مقصد پاکستان کے مسائل اور وسائل کویکساں اجاگر کرنا ہے۔پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات ملک اور ملک سےباہر جن مسائل کا سامنا کرتے ہیں انہیں انتہائی حساس انداز میں اجاگر کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتیں،کمزورطبقات ،خواتین ،بچے ، مزدور،بزرگ اورٹرانسجینڈرزسب ہمارے لئےاہم ہیں۔ یہ افراد ملکی ترقی و خوشحالی میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں اور کن مسائل سے گزرتے ہیں،انہیں بیان کیا جانا ضروری ہے۔ سب کے لئے برابری کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم بنا ترقی کرنا ممکن نہیں۔
دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات،موسمیاتی تبدیلیاں،ماحولیات،اسلامائزیشن،اسلاموفوبیا،موسیقی،ڈرامہ، کھیل، تعلیم، صحت،پرامن دنیا،خواتین کی برابری ۔غربت ،جہالت سمیت جنگوں سے چھٹکارا اور معاشی مسائل کا حل۔۔ہمارے موضوعات ہیں۔ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کیسے عام فرد کو پر امن اور خوشحال پاکستان دیا جا سکتا ہے اس پر بات کرنا بھی ضروری ہے۔
روشن خیال سوچ ہی پاکستان کی سوچ ہے ۔ مرد ،خواتین اور ٹرانسجینڈرز کے لئے برابر پاکستان کی آواز ’یہ پاکستان‘۔
ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں ’یہ پاکستان‘ ذمہ داری کے ساتھ اپنا منفرد کردار نبھا رہا ہے۔پاکستان کی آواز بن رہا ہے۔