پنجاب کی جامعات اربوں خسارے میں

لاہور(خبرنگار۔یہ پاکستان)پنجاب کی سرکاری جامعات کامالی خسارہ 20 ارب سے تجاوز کر گیا۔ سرکاری جامعات کو خسارہ پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کا خسارہ ایک ارب18 کروڑ روپے ہے ،یو ای ٹی لاہور کو 1 ارب 41 کروڑ روپے کا خسارہ ہے ،یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو 11کروڑ روپے،جی سی یو کو 45 کروڑ روپے،آئی ٹی یو کو 28 کروڑ روپے،یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو 47 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں